فارق نے سعودی عرب کی امام محمد بن سعود یونیورسٹی سے شریعہ میں بیچلر ڈگری حاصل کی ہے،فوٹو: فائل

فارق۔ نے سعودی عرب کی امام محمد بن سعود یونیورسٹی سے شریعہ میں بیچلر ڈگری حاصل ہے،فائل

ملائیشیا میں جلاوطن بھارت کے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اپنے بیٹے کی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش ہے، اس کے لیے ذاکر نائیک نے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی کی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہےکہ میں اپنے بیٹے فارِق کی شادی کے لیے لڑکی تلاش کر رہا ہوں، اس کے لیے اچھے کردار  والی مسلم لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں تاکہ  میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک دوسرے کے لیے رہنمائی اور 

طاقت کا ذریعہ بن جائیں۔


ذاکر نائیک

Dr Zakir nike

 کا کہنا ہےکہ اگر آپ کسی لڑکی کے والد یا رشتے دار ہیں اور اس معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس پوسٹ کا مطلوبہ معلومات کے ساتھ جواب بھیجیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی پوسٹ میں تفصیل سے لکھا ہےکہ انہیں کیسی بہو درکار ہے۔

لڑکی کے لیے مطلوبہ

 شرائط

 ذاکر نائیک کے مطابق  لازمی شرائط کے تحت لڑکی قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی اصولوں پر کاربند ہو  اور فرائض کی پابند ہو،حرام چیزوں سے دور رہنے والی ہو اور جتنا ممکن ہوسکے مستحب (سنت)  پر عمل کر

لڑکی نیک ہو ، سیدھے رستے پر چلنے والی ہو ، اچھے اخلاق کے ساتھ نرم دل اور ہمدرد ہو اور دعوت دین کےکاموں میں  اپنے شوہر کا ساتھ دے اور  اس کا حوصلہ بڑھائے، لڑکی خود بھی دعوت کے کاموں سے شغف رکھنے والی اور  اسلامی تعلیمات کو پھیلانے میں دلچسپی رکھنے والی ہونی چاہیے۔

ذاکر نائیک کے مطابق لڑکی ایسی ہو جو عیش و عشرت کے بغیر سادہ زندگی گزارنےکی خواہش مند ہو ، انشاءاللہ میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک پرسکون زندگی گزاریں گے تاہم اس کے لیے اسے آسائشوں کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا ہوگا۔

 2 مزید شرائط ہیں جن کے مطابق لڑکی انگریزی پر عبور رکھتی ہو اور ملائیشیا میں رہنےکے لیے تیار ہو۔


ڈاکٹر ذاکرنائیک نے بہوکے لیے مزید شرائط بھی رکھی ہیں  جو کہ تمام  لازمی تو نہیں تاہم ان میں سے اکثر ہوں تو اچھی بات ہے۔


ذاکر نائیک نے پوسٹ میں اپنے بیٹے کی تفصیلات بھی بیان کی ہیں جن کے مطابق ان کے بیٹے فارق کی عمر  27 سال ہے اور اس کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے، فارق نے سعودی عرب کی امام محمد بن سعود یونیورسٹی سے شریعہ میں بیچلر ڈگری حاصل کی ہے۔مزید شرائط girlکے مطابق لڑکی

 فصیح عربی بولتی ہو، مسلمانوں اور غیر مسلموں میں دعوت کا کام کرتی ہو ، اسلامیات کےکسی بھی شعبے میں بیچلر ڈگری رکھتی ہو ، قرآن کی حافظہ ہو، کسی اسلامی تنظیم میں سرگرم رہی ہو  اور  بڑی تعداد میں انگریزی زبان میں اسلامی اسکالرز کے بیانات   سن رکھے ہوں۔z

Post پوسٹ 

میں ذاکر نائیک نے اپنے بیٹےکی دلچسپیوں ، صلاحیتوں اور سرگرمیوں کو بیان کرنےکے ساتھ اپنی اور اہلیہ سمیت بیٹی کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

Share To:

frazwan

Post A Comment:

0 comments so far,add yours