Aankhoon ke gird siah halqe hoon to raat ko 5 badaam achi tarah se chuba chuba ke khain aur phir aik cup doodh balai utaar ker pee lain is se halqe khatam ho jaing ya kum zaroor ho nain ge.
خواہ مرد ہو یا عورت ہر انسان خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے اور تروتازہ شاداب چہروں کو ہی خوبصورت قرار جاتا ہے، اگر جِلد صاف شفاف نکھری ہو مگر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موجود ہوں تو ایسے میں ساری شخصیت پر منفی اثر پڑتا ہے، سیاہ حلقوں کا علاج گھر میں ہی دنوں کے اندر چند مفید ٹوٹکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
Chemicals مارکیٹ میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے درجنوں کیمیکل
سے لبریز کریمیں دستیاب ہیں جو کہ قیمت پر مہنگی اور نتائج سے متعلق غیر مؤثر ثابت ہوتی ہیں، ان کریموں کے لگانے سے حلقوں پر کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑتا البتہ آنکھوں کی صحت اور بینائی ضرور داؤ پر لگ جاتی ہے، لہٰذا ان کریموں سے جان چھڑانے اور گھر ہی میں اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے سب سے پہلے سیاہ حلقے بننے کی وجوہات جاننا لازمی ہے۔
why dark circles are produced?
نکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں ؟
ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کے سبب آنکھوں کے گرد گہرے حلقے بن جاتے harmoons ہیں جبکہ خواتین میں ہارمونز
کی تبدیلی اور چڑچڑے پن، ذہنی دباؤ کے سبب بھی سیاہ حلقے پڑتے ہیں، اس Smooking کے علاوہ نشہ آور ادویات کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی،
پانی کی کمی اور غذائی کمی کے سبب بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں اور آنکھوں کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔
نکھوں کے گرد سیاہ حلقے بعض اوقات لمبے عرصے تک کسی نہ کسی بیماری کے سبب ہو سکتے ہیں ۔ عام طور پر گردوں کے امراض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور زہریلے مادے جسم سے خارج نہیں ہو سکتے جو کہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بنانے کا باعث بن سکتے ہیں
اس کے علاوہ رات دیر سے سونا ، زیادہ دیر تک کمپیوٹر اور موبائل اسکرین کا استعمال اور غیر متوازن غذا کا استعمال
بھی آنکھوں کے گرد حلقے بنانے کا باعث بن سکتے ہی
Few suggestions
مندرجہ ذیل تجویز کیے گئے چند مفید مشوروں سے آنکھوں کو سیاہ حلقوں سے نجات دلا کر خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ۔
آنکھوں کے گرد بن جانے والے سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے سب سے سستا ترین طریقہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے، دن میں تقریباً 8 سے 12 گلاس پانی لازمی پئیں۔
good sleep
پرسکون اور کم از کم 8 گھنٹے کی نیند ضرور لیں۔
mental tension
ذہنی دباؤ، الجھاؤ اور پریشانیوں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
پودینے کے پتوں کا پیسٹ بنا کر آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کےگرد جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے، سیاہ حلقے دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔
رین ٹی کے ایک ٹی بیگ کو پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ دیں، بعد میں اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں، اس عمل کو بار بار کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
Good Diet
آنکھوں کو چمکدار، خوبصورت بنانے اور سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے اپنی غذا کو آئرن، وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور بنائیں، اس سے آنکھوں کی گرد سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے میں بہت مدد ملے گی
زہ پھلوں اور سبزیوں میں بڑی مقدار میں وٹامن سی اور آئرن موجود ہوتا ہے جو کہ نہ صرف صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے اکثر افراد میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے خون کی کمی کے سبب بن جاتے ہیں اس وجہ سے ایسی غذا جو کہ آئرن سے بھر پور ہوتی ہے ان حلقوں کو دور کرنے کا باعث بن سکتی ہے
اس کے علاوہ اکثر افراد میں وٹامن سی کی کمی بھی اس کا سبب بن جاتی ہے ماہرین کے مطابق جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اس کی جلد کے اندر ایک کیمائی مادہ کیلی گن کم ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے جلد ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے اور آنکھوں کے گرد حلقے اور جھریاں بننے لگتی ہیں اس کو دور کرنے کےلیے وٹامن سی کا استعمال مفید ہو سکتا تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں
ٹھنڈک کو استعمال کرکے دیکھیں
اس پر عمل کرنا بہت آسان ہے اور خرچہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ آپ اسے اپنے گھر میں کسی بھی وقت آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔ ایک دھاتی چمچ لیں اور اسے فریزر یا فریج میں کم از کم تین سے چار گھنٹے تک رکھیں، بلکہ زیادہ بہتر نتائج کے اس چمچ کو فریج میں رات کو سونے سے قبل رکھیں اور صبح اٹھنے کے بعد نکال کر اپنی دونوں آنکھوں پر کچھ منٹ کے لیے رکھیں۔ اس عمل کو تین بار دہرائیں، کچھ روز میں آپ فرق کو دیکھ سکیں گے، اسی طرح روزانہ تین سے پانچ بار ٹھنڈے پانی سے اپنی چہرے اور آنکھوں کو دھونا بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
انڈے کی سفیدی
آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، سفیدی کو نرم برش سے آنکھوح کے نیچے احتیاط سے لگائیں، اس کے بعد 5 سے 10 منٹ انتظار کرکے چہرے کو گرم پانی سے دھولیں، یہ خیال رکھیں کہ انڈے کی سفیدی آنکھ کے اندر نہ جائے جس سے خارش ہوسکتی ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال
جی ہاں روزانہ بہت زیادہ پانی پینا شروع کردیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کئی گیلن بلکہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا معمول بنالیں۔ یہ چیز نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ یہ آپ کی جلد کی بہتر صحت اور ڈی ہائیڈریشن کو دور کرنے کا بھی سپرفارمولا ہے۔ خالص پانی قدرت کا جھریاں دور کرنے والا ٹونک ہے، تو آپ اسے اپنے غذائی پلان سے خارج کیوں کرتے ہیں؟
کھیرے
کھیرے تو اس حوالے سے دنیا بھر میں استعمال ہوتے ہیں جو انتہائی موثر بھی ثابت ہوتے ہیں، ان میں موجود قدرتی اجزا آنکھوں کے نیچے پانی کا اجتماع کم کرتے ہیں جس سے حلقے اور سوجن کم ہوتی ہے جبکہ ورم کی شکایت ھبی دور ہوجاتی ہے، کھیرے جتنے ٹھنڈے ہوں گے اتنے ہی فائدہ مند بھی ہوں گے۔
ٹماٹر
ٹماٹر کی دو قاشیں لیں اور اپنی آنکھوں کے اوپر پندرہ سے پچیس منٹ تک لگائے رکھیں، مگر اس پر عمل ٹھنڈے چمچ کا طریقہ اپنانے کے بعد کریں، اور دونوں کے درمیان کم از کم دو گھنٹے کے وقفے کا خیال بھی رکھیں۔
ٹی بیگ
ایک ٹی بیگ (گرین ٹی بیگ ہو تو زیادہ بہتر ہے)کو پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ دیں۔ بعد میں اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں۔ اس عمل کو بار بار کرنے سے بہترین نتائج مل سکتے ہیں۔
بادام کا تیل
بادام کا تیل آنکھوں کے ارگرد کے حصے پر زبردست کام کرتا ہے اور یہ سیاہ حلقوں میں کمی لانے کے مستند ترین گھریلو نسخوں میں سے ایک ہے۔ ایک چائے کے چمچ بادام کے تیل اور ایک چائے کے چمچ شہد کو ملائیں، اس مکسچر کو سونے سے قبل اپنی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک حلقے غائب نہ ہوجائیں۔
ہلدی
ہلدی کا پیسٹ بنا کر آنکھوں کے نیچے لگائیں، ورم کش ہونے کی وجہ سے ہلدی آنکھوں کے حلقے اور سوجن کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
لیموں کا عرق
لیموں کے عرق میں وٹامن سی ہوتا ہے جو آنکھوں کے گرد سیاہ حصے کو جگمگانے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ روئی کو لیموں کے تازہ عرق میں ڈبوئیں اور سیاہ حلقوں پر لگادیں، اسے بارہ منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس ٹوٹکے کو ایک ہفتے تک روزانہ ایک بار استعمال کریں۔
ایلو ویراuse of allovera
آنکھوں کے گرد سیا حلقوں کا علاج ایلوویرا سے بھی کیا جا سکتا ہے، آنکھوں پر ایوویرا جیل لگانے سے دھبے صاف اور آنکھیں بھی روشن دکھائی دیتی ہیں۔۔
ایلوویرا وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ نمی بھی کافی زیادہ ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ جیل اینٹی فنگل، جراثیم کش اور جلد کی مرمت کی خصوصیات بھی رکھتا ہے، ایلو ویرا جیل کو فریج میں ٹھنڈا کرکے آنکھوں کے نیچے لگانا اس مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
Proper Sleep نیند کے دورانیے پر نظر
آپ کو اپنے نیند کے دورانیے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر آپ کم وقت تک سوتے ہیں تو ہر طرح کے نسخے جیسے ٹماٹر اور ٹھنڈے چمچ وغیرہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتے، تو روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے سونا معمول بنالیں۔ جب آپ نیند مناسب ہوجائے تو آپ اس کے بہترین نتائج دیکھیں گے۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننے کی ایک بڑی وجہ نیند کی کمی اور تھکان ہوتی ہے ۔ اس کو دور کرنے کے لیۓ یہ ضروری ہے کہ بھر پور اور پرسکون نیند لی جاۓ نیند کی کمی کے سبب ایک جانب تو رنگت پیلی اور بے رونق ہو جاتی ہے اور دوسری طرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتےہیں۔
اس وجہ سے اس کو دور کرنے کے لیۓ ضروری ہے کہ دن بھر میں کم از کم آٹھ گھنٹوں کی نیند ضرور لیں
سونے سے پہلے میک اپ صاف کر کے سونا چاہیۓ
آلو Use of potatoes
دودھ کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے نہ صرف آپ کی آنکھوں کے حلقے ختم ہوں گے بلکہ آپ کی جلد بھی بہتر ہوجائے گی۔ روئی کا ایک ٹکڑا لیجئے اور اسے ٹھنڈے دودھ کے ایک پیالے میں بھگودیں۔ اب اسے اپنی آنکھوں پر لگائیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام متاثرہ حصے پر یہ صحیح طرح سے لگ جائے۔ تھوڑی دیر اسی طرح رکھیں اور پھر چہرے کو پانی سے صاف کرلیں۔
آئی ڈراپس
کئی بار آنکھوں کی سوجن اور حلقے کسی الرجی کا ردعمل ہوسکتا ہے، اگر آپ کو ایسا امکان محسوس ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے آئی ڈراپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ینٹی الرجی دوا کا استعمال
آنکھوں کے نیچے ایسے حلقے بننے کی وجہ بعض اوقات کچھ بیرونی عوامل کے سبب ہونے والی الرجی بھی ہو سکتی ہے ۔اس الرجی کے علاج کی صورت میں ان حلقوں کو دور کیا جا سکتا ہے اس وجہ سے ڈاکٹر کے مشورے سے اینٹی الرجی دوا کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ الرجی کا سبب بننے والے چیزوں سے دور رہنا بھی ضروری ہے جن میں صابن چہرے پر لگنے والی کریم وغیرہ کی خوشبو بعض اوقات الرجی کا سبب بن سکتی ہے
سوتے ہوۓ سر کو اونچا رکھیں
اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن چکے ہیں اور آپ ان کو دور کرنے کےخواہشمند ہیں تو اس صورت میں سونے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ سوتے ہوۓ ایسا تکیہ استعمال کریں جو کہ تھوڑا بلند ہو ۔
اس طرح آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے غائب ہو جاتے ہیں اور چہرہ رات بھر کی نیند کے بعد تروتازہ رہتا ہے
Post A Comment:
0 comments so far,add yours