اس مرض کے کافی نسخے پہلے بھی یہاں حکماء نے پوسٹ کیے ہے اور میرے نسخے کی گنجائش نہیں ہے پر پھر بھی پوسٹ کرتا ہوں ہوسکتا ہے کسی کی شفا اس نسخے میں لکھی گئی ہو۔
اونٹنی کا دودھ 5 کلو
لوہے کا برادہ 500 گرام
پوست ہلیلہ 250 گرام
پھٹکڑی سرخ 250 گرام
پوست درخت پیپل 250
گل ببول 100 گرام
برادہ شیشم لکڑی 100 گرام
جڑ سمبلو 100 گرام
نوشادر 100 گرام
پہلے اوٹنی کے دودھ کی دہی جما کر لسی بنائیں پھر اسی لسی میں یہ سب اجزاء ڈال دیں
لوہے کے برادے کو ململ کے باریک کپڑے میں ڈال کر ڈھیلی سی پوٹلی بنا لیں اور باقی چیزیں اسی طرح ڈالنی ہے اور چاٹی کو 15 دن کے لیے بند کر کے رکھ دیں ہر 5 دن بعد لکڑی سے ہلاتے رہے 15 دن بعد شیشے کی بوتلوں میں بھر کر رکھ دیں 2 دن بعد دیکھے تو میل نہیچے بیٹھ چکا ہوگا اب اس کو نتھار کر دوسری بوتلوں میں بھر کر رکھ دیں اور صبح شام خالی پیٹ آدھا کپ پلایا کرے وہ مریض جنکا جگر خراب ہو چکا ہو ایک مہینے کے استعمال سے مکمل صحتیاب ہوجاتا ہے۔ اعلی درجے کا مصفی خون ہے پیٹ کے جملہ امراض کے لیے بہت بہترین نسخہ ہے۔ قبض کشا ہے معدے کو قوت دیتا ہے تندرست انسان بھی اگر 15 دن استعمال کریں تو لال سرخ ہو جاتا ہے میرا کئی مرتبہ کا آزمایا ہوا ہے زیادہ تعریف کر لی اب جو بنا کے استعمال کر وائے گا آگے وہ خود بتائے گا۔جو زیادہ بزرگ مریض ہیں ان کو شروع میں آدھی خوراک دیں۔
حکماء ہیپاٹائٹس کے لیے گارنٹڈ دے سکتے ہے چایے مرض کتنا بھی بڑھ چکا ہو۔

Post A Comment:

0 comments so far,add yours