دورہ لاہور ، وزیراعظم کے نظرانداز کرنے پر ق لیگ ناراض
دوریاں بڑھ گئیں ، چودھری برادران کی ملاقات کیلئے درخواست نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور کے دوران مسلسل نظر انداز کرنے پر وزیراعظم سے ناراض ہوگئی اور چودھری برادران نے ملاقات
کیلئے از خود درخواست نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد
سے اب تک لاہور کے بہت سے دورے کئے ہیں لیکن ان کی سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سمیت ق لیگ
کے اراکین اسمبلی سے لاہور میں آج تک ایک بھی ملاقات نہیں ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق چودھری برادران
نے نجی محفلوں میں بار با شکوہ بھی کیا ہے کہ پنجاب میں اہم ترین اتحادی ہونے کے باوجود ( ق ) لیگ کی
قیادت یا کسی بھی رہنما کو وزیر اعظم اقات ملاقات کیلئے نہیں بلاتے ۔ ذرائع کے مطابق اب ( ق ) لیگ کی
قیادت نے بھی طے کرلیا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے بلایا تو مشاورت کے بعد ملاقات کرنے یا نہ
کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours