کسی بھی چیز کا مناسب ڈر ہمیشہ مثبت ہوتا ہے . جیسے سانپ کاڈر ہمیں اس کے زیادہ قریب جانے سے روک کر ہمیں محفوظ رکھتا ہے . ایکسیڈنٹ کا ڈر ہمیں بہتر ڈرائیونگ ہر مجبور کرتا ہے .
لیکن یہ ڈر اگر حد سے بڑھ جائے تو یہ بذات خود مسلہ بن جاتا ہے
آج کل کرونا کے ڈر سے لوگ احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں جو کہ ایک مثبت چیز ہے .
لیکن کچھ لوگوں میں یہ حد سے زیادہ ہو گیا ہے. ہر وقت خوف زدہ رہ رہے ہیں .
اور یہ مسلسل خوف صحت بالخصوص امیونو سسٹم پر بہت برے اثرات ڈالتا ہے .
ایسے لوگوں کو علاج بالتدبیرکے طور پر
میڈیا سے دور رکھیں .
کرونا فگرز اور منفی خبریں نہ بتائی جائیں
علاج بالدوا
مقوی قلب ادویات دی جائیں
اگر آپ کے قریب مستند طبیب ہے تو اس سے رجوع کریں .
اگر یہ سہولت ان دنوں میسر نہ ہو تو
خمیرہ ابریشم (حکیم ارشد والا) پانچ گرام صبح نہار اور شام چار پانچ بچے خالی پیٹ دیں .
یہ آپ ہمدرد . اجمل .اشرف .قرشی .ٹی ٹی
یا دیگر مستند دواخانہ کا بنا لے لیں .
یا
جواہر مہرہ کیپسول روزانہ ایک دیا جائے
یہ بھی مذکورہ بالا دواخانوں میں سے جس کا دستیاب ہو لے لیں .
یا
دواالمسک معتدل جواہر والی پانچ گرام صبح شام خالی پیٹ دیں .یہ بھی مذکورہ بالا دواخانوں میں سے جس کی دستیاب ہو لے لیں .
یہ ادویات دل کو تقویت دینے میں صدیوں سے آزمودہ ہیں .خوف کے اثرات کم کرنے میں بڑا اچھا کام کرتی ہیں .
Post A Comment:
0 comments so far,add yours